بھارتی کرکٹر چہل کی اہلیہ نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوزویندر چہل اور دھناشری کے درمیان علحیدگی کی خبریں پچھلے دنوں اس وقت پھیلیں جب جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا اور ساتھ ہی کرکٹر نے دھنا شری کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیںتھیں۔

دھنا شری ورما نے بھی کرکٹر کو ان فالو کیا لیکن یوزویندر چہل کی تصاویر نہیں ہٹائیں۔

اس کے بعد دنوں کی علیحدگی کی خبریں ہر جگہ گردش کرنے لگی تھیں اور بھارتی کرکٹر چہل کی جانب سے انسٹاگرام پر ذو معنی اسٹوریز بھی لگائی گئیں تھیں۔

دھناشری اورچہل نے 8 اگست 2020 کو منگنی کی اور 22 دسمبر 2020 کو گڑگاؤں میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔

لیکن اب ڈانسر دھناشری ورما نے اپنے شوہر اور کرکٹر یوزویندر چہل سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے آن لائن ٹرولرز کی جانب سے اپنے کردار پر کی گئی تنقید پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سلطان راہی 29 سال بھی لوگوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں

بدھ کی شام انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے گئے ایک نوٹ میں دھناشری نے لکھا کہ گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کے لیے بے حد مشکل رہے ۔ سب سے زیادہ پریشان کن وہ تحریریں ہیں جو حقائق سے خالی ہیں، اس ٹرولنگ سے پھیلائی جانے والی نفرت کے ذریعے میرے کردار کی توہین ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنا نام اور ساکھ بنانے کے لیے سالوں محنت کرتی رہی ہوں ۔ میری خاموشی کمزوری کی نہیں بلکہ طاقت کی نشانی ہے۔ آن لائن پلیٹ فارمز پر منفی چیزیں آسانی سے پھیلتی ہیں۔ اور سچ کو کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

دھناشری ایک ڈینٹسٹ سے ڈانسر اورپھر کوریوگرافر بنیں، اور انہوںنے مشہور ریئلٹی شو “جھلک دکھلا جا” میں حصہ لیا تھا۔

Related Posts