بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ کے تین بڑے ستاروں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے واٹس ایپ گروپ کے لیے ایک پیارا اور منفرد نام تجویز کیا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔
انہوں نے اس گروپ کا نام “مائی نیم از خان” تجویز کیا جو شاہ رخ خان کی مشہور فلم کے عنوان سے متاثر ہے اور ان ستاروں کے لیے موزوں سمجھا جا رہا ہے۔
انٹرویو میں اننیا پانڈے نے ایک ریپڈ فائر راؤنڈ کھیلا جس میں انہیں مختلف مشہور شخصیات کے واٹس ایپ گروپ کے لیے نام دینے تھے۔
جب ان سے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے گروپ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فوراً “مائی نیم از خان” کہا۔ یہ نام بالی وڈ کے ان تینوں عظیم فنکاروں کی شخصیات اور ان کے کام کو بخوبی نمایاں کرتا ہے۔
اننیا نے کرن جوہر، عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کے گروپ کے لیے بھی ایک نام تجویز کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروپ کرن اور ان کے “اسٹوڈنٹس” کے حوالے سے ہونا چاہیے، اس لیے انہوں نے “اسٹوڈنٹس فار لائف” نام پیش کیا۔
اننیا پانڈے شاہ رخ کے گھر منت میں ہونیوالی پارٹیوں کی دیوانی کیوں؟
اننیا پانڈے شاہ رخ خان کے خاندان سے قریبی تعلق رکھتی ہیں اور شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کی بچپن کی دوست ہیں۔ ایک انٹرویو میں اننیا نے شاہ رخ خان کے مشہور ممبئی والے گھر، “منت”، میں ہونے والی پارٹیوں کا ذکر کیا تھا۔