انڈین اداکار نے کس طرح اپنی عرب مسلم اہلیہ سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو غیر ملکی میڈیا

بگ باس سیزن 18 کے شریک امیدوار اور اداکار ویوین ڈسینا نے 2019 میں اسلام قبول کرنے کے بعد 2022 میں مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون مسلم صحافی نوران علی سے شادی کی تھی۔

حالیہ ایک انٹرویو میں ان کی اہلیہ نے ویوین کے ساتھ اپنے تعلقات اور ان کے اسلام قبول کرنے کے بعد نفرتوں کا سامنا کرنے کی تفصیل بتائی۔

نوران نے کہا کہ ویوین نے جب مجھ سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا تومجھ پر لو جہاد کا الزام دیا گیاان کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کا اثر ان کے کام پر بھی پڑا۔

پی ایس ایل 10: پلاٹینم کیٹیگری میں کونسے 40 غیر ملکی کھلاڑی شامل؟

نوران کا مزید کہنا تھا کہ ویوین کا مذہب عیسائی تھااور میں مسلم گھرانے سے تھی اور چونکہ ہمارے دین میں مذہب کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اس لیے میں نے انہیں صاف الفاط میں کہہ دیا تھا کہ میرے مذہب میں ان کے ساتھ شادی ممکن نہیں ہے اور میں اس کا احترام کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معاشرے کی مخالفت کے خدشات لاحق تھے اور ساتھ یہ بھی خوف تھاکہ اگر میں انکی توقعات پر پوری نہ اتر سکی تو بعد میں انہی کسی قسم کا پچھتاوا نہ ہو کیونکہ بلاشبہ یہ ایک بہت بڑا قدم تھا اور میں اسی خوف کی وجہ سے 6 مہینے ان سے دور رہی جس کے دوران نہ تو میں انے ان سے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی ان کے کسی میسیج کا جواب دیا۔

نوران نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد مجھے اپنی ایک مشترکہ دوست سے ان کے اسلام کے بارے میں مطالعہ کا علم ہوا اور 6 مہینے بعد انہوں نے مجھ سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں میرے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے۔ اور اگر میں ان سے شادی نہ بھی کروں تو وہ اسلام کو اپنائیں گے۔

نوران کا کہنا ہے کہ مجے اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں ایک سے دوہفتے لگے کہ وہ اپنا مذہب بدل رہے ہیں جس میں میری مداخلت صفر تھی۔

یاد رہے کہ ویوین ڈسینا نے 2022 میں نوراں سے شادی کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اس سے پہلے ویوین کی شادی 2013 میں واہبز دوراجی سے ہوئی تھی جن سے انکی ملاقات ایک ٹیوی شو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ لیکن 2017 میں طلاق کی درخواست کے بعد 2021 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

Related Posts