پشاور سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر بسمہ بی بی پر اپنے شوہر سمیع اللہ کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے، عدالت کی جانب سے ملزمہ کو سزا سنا دی گئی ہے۔
مردان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے جج نے ملزمہ کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
کرم میں امن معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے 3 قبائلی سردار گرفتار
واضح رہے کہ ملزمہ ٹک ٹاکر بسمہ بی بی پشاور کی معروف ڈانسر اور ٹک ٹاکر ہے، جس نے شادی کے محص 19 روز بعد ہی نا معلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنے شوہر سمیع اللہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
دریں اثنا مقدمے کی سماعت کے دوران سزا سنتے ہی ملزمہ عدالت کے باہر رو پڑی۔ فیصلے کے بعد احاطہ عدالت سے باہر مقتول کے بھائی حبیب الرحمٰن نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دے دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ معاملے کو انجام تک پہنچانے تک وہ پرامن قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔