پی ایس ایل 10: پلاٹینم کیٹیگری میں کونسے 40 غیر ملکی کھلاڑی شامل؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

40 foreign players included in Platinum category for PSL-10 draft
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ڈرافٹ کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ میتھیو شارٹ، شون ایبٹ، مارک چمپئن اور مستفیض الرحمان بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

مجیب الرحمان، شکیب الحسن، کرس لین اور ڈیرل میچل بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، کاوشل مینڈیس اور ڈیوڈ ولی بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

شعیب ملک کا کراچی کنگز سے تعلق ختم، پی ایس ایل میں کس ٹیم کیلئے کھیلیں گے؟

عثمان خواجہ، زک کراولی، جیسن روئے، مائیکل بریس ویل اور الیکس ہیلز بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

چھ غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیے جانے کے لیے دستیاب ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو پلاٹینم میں منتخب نہ ہونے کی صورت میں ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز الیکس کیری ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے دستیاب ہیں جبکہ گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑیوں نے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔کھلاڑیوں کا حتمی ڈرافٹنگ لاہور میں ہوگی۔

Related Posts