موٹر سائیکل پر سوار خاتون نے شوہر کی گردن پر بلیڈ چلا دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

دوسری شادی کے تنازع پر بیوی نے موٹر سائیکل پر چلتے ہوئے پہلے اپنے شوہر، پھر اپنی گردن پر بلیڈ پھیر دیا۔

واقعہ کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر شوہر کے ساتھ سوار بیوی نے پہلے شوہر کی گردن پر تیز دھار آلہ پھیر دیا، اس کے بعد اپنا گلا کاٹنے کی کوشش کی۔ پولیس نے بلوچ کالونی تھانے میں شوہر کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شوہر نے بتایا کہ میں موٹر سائیکل پر بیوی کے ساتھ سوار تھا کہ اچانک بیوی نے گردن پر بلیڈ چلا دیا، مجھے بلیڈ مارنے کے بعد میری بیوی نے خود کو بھی بلیڈ سے مارنے کی کوشش کی۔

خاتون نیوز اینکر شوہر کے ہاتھوں عدالت کے اندر قتل

شوہر نے بتایا کہ ہم دونوں میاں بیوی میں دوسری شادی کے حوالے سے جھڑپیں چل رہی تھیں، میری بیوی نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے بلیڈ سے حملہ کرنے والی خاتون کو گرفتار کرکے ویمن تھانے منتقل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق شوہر کو زخمی کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کرنے کے لئے اپنا گلا بھی کاٹ لیا تھا، جس کے بعد دونوں کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر جھگڑا ہوگیا، دونوں کے درمیان اس سے قبل بھی دوسری شادی کے تنازع پر جھگڑے ہوچکے ہیں، واقعہ کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

Related Posts