کیا سینیٹر مشتاق احمد خان جماعت اسلامی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

سینئر سیاست داں سینیٹر مشتاق احمد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں بڑی تیزی سے چل رہی ہیں کہ انہوں  نے اپنی پارٹی جماعت اسلامی سے اپنا دیرینہ تعلق ختم کردیا ہے۔

تاہم اب سینیٹر مشتاق کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت آگئی ہے، جس میں انہوں نے جماعت اسلامی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میری جماعت اسلامی چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرنے کی خبر درست نہیں، اگرچہ گزشتہ 3 سال سے میں کسی ذمہ داری پر ہوں نہ ہی کسی بھی سطح کے تنظیمی فورم کا ممبر لیکن میرا پلیٹ فارم جماعت اسلامی ہی ہے۔

خاتون نیوز اینکر شوہر کے ہاتھوں عدالت کے اندر قتل

انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کے کارکنان کی جمہوریت کیلئے جدوجہد، قید و بند، جرمانے اور جانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جمہوری جدوجہد کی حمایت ہمیشہ میرٹ پر کرتا ہوں، یہ حمایت کسی سیاسی فائدہ کیلئے نہیں بلکہ سیاست و جمہوریت کو بچانے کیلئے ہے۔

Related Posts