کراچی میں موسم سرد اور خشک ہے، سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت کم ہو کر 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔ شمال مشرقی ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ابتدائی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں گر سکتا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو پارہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
کراچی میں مظاہرے، نظام درہم برہم، 6 پروازیں منسوخ، آگے کیا ہوگا؟
پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے کراچی اور اس کے گردونواح میں آئندہ چند دنوں کے دوران کسی نمایاں بارش کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ موسم صاف اور خشک رہے گا، جو سردیوں کے موسم کے معمول کے مطابق ہے اور باہر کی سرگرمیوں کے لیے موزوں حالات فراہم کرے گا۔
صوبے بھر میں سردی کی لہر جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ سمیت کچھ علاقوں میں سخت سردی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔