رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے لمبی رات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہندوستان ٹائمز

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 دسمبر کو سال 2024 کا سب سے چھوٹا دن اور دسمبر کی 23 تاریخ سب سے لمبی رات ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 22 دسمبر کو سورج سات بج کر چھ منٹ پر طلوع ہوگا اور پانچ بج کر 14 منٹ پر غروب ہوگا، جس کا کُل دورانیہ 10 گھنٹے آٹھ منٹ کا ہوگا۔ رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا۔

کالا شا کالا پر بزرگ جوڑے کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، وائرل ویڈیو

23 دسمبرسے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 21 مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کے مختلف علاقوں میں 21 دسمبر 2024 کو بھی شدید سردی کی لہر جاری رہی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کم از کم درجہ حرارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس نے شہریوں کو سخت سردی کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اس شدید کمی کی وجہ سے اسلام آباد کے شہری گرم کپڑوں میں ملبوس نظر آئے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ملک بھر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا، جہاں لیہ سب سے سرد مقام رہا، جہاں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرے گی۔

Related Posts