پاکستانی ڈاکٹر کو ترکی کے بعد کینیڈا نے بھی اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani Doctor Receives Canada’s Second-Highest Award

پاکستان کے نامور محقق اور ماہرِ صحت ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو ترکی کے بعد کینیڈا کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا گیا ہے، جو ان کی زچگی اور بچوں کی صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات کا اعتراف ہیں۔

ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو کینیڈا کے دوسرے بڑے شہری اعزاز “آرڈر آف کینیڈا” سے نوازا گیا ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق، یہ اعزاز ان کی عالمی شہرت یافتہ تحقیق کے اعتراف میں دیا گیا، جس نے صحت عامہ کی پالیسیوں پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے اس موقع پر کہا: “میں اس اعزاز کے لیے شکر گزار ہوں اور اپنے طلبہ اور ساتھیوں کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔”

اس سے قبل ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو ترکی کے معزز ترین اعزاز “انٹرنیشنل TÜBA اکیڈمی پرائز” سے بھی نوازا گیا تھا۔ یہ اعزاز انہیں صحت اور زندگی کے علوم میں انقلابی تحقیق پر دیا گیا۔

پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ نواز دیا گیا

ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ، جو آغا خان یونیورسٹی کے “سینٹر فار ایکسیلینس ان ویمن اینڈ چائلڈ ہیلتھ” کے بانی ڈائریکٹر اور کینیڈا کے SickKids سینٹر فار گلوبل چائلڈ ہیلتھ کے شریک ڈائریکٹر ہیں، نے یہ اعزاز ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہاتھوں انقرہ میں صدارتی محل میں منعقدہ تقریب کے دوران وصول کیا۔

ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کی تحقیق نے دنیا بھر میں زچگی اور بچوں کی صحت کے شعبے کو نئی جہت دی ہے۔ ان کی خدمات نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں صحت عامہ کی پالیسیوں کو مضبوط بنایا ہے۔ ان عالمی اعزازات سے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف ہوا ہے، جو پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔

Related Posts