شاہد خان آفریدی دوسری بار نانا بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی دوسری بار نانا بن گئے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی دوسری اور نئی نویلی نواسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

سقوط ڈھاکہ کے بنگالی اور بہاری متاثرین کے مسائل حل کئے جائیں، مسلم الائنس

اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ الحمداللّٰہ 16 دسمبر کو اللّٰہ تعالیٰ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت بیٹی ’آئرہ‘ سے نوازا ہے۔

سابق کپتان نے لکھا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر ناصر خان کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا جبکہ ان کی رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اگست میں شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی انشا آفریدی اور ان کے شوہر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Related Posts