آئرن مین 70.3 ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹ خرم خان کا تاریخی کارنامہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khurram Khan makes history as first Pakistani to participate in Ironman World Championship

نیوزی لینڈ کے شہر ٹائیپو میں منعقدہ آئرن مین 70.3 ورلڈ چیمپئن شپ میں کراچی کے ایتھلیٹ خرم خان نے نئی تاریخ رقم کردی، وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے اس عالمی ایونٹ میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

ٹرایتھلون طرز کے اس میگا ایونٹ میں 119 ممالک کے 6 ہزار ایتھلیٹس نے شرکت کی، جس میں خرم خان نے اپنی مدد آپ کے تحت کوالیفائی کیا۔

41 سالہ خرم خان نے چیمپئن شپ کے 1.9 کلومیٹر سوئمنگ، 90 کلومیٹر بائیک رائیڈ، اور 21.1 کلومیٹر دوڑ پر مشتمل سخت سرکٹ کو 5 گھنٹے، 32 منٹ اور 52 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی بچت، پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان، آپ کب فائدہ اٹھائینگے؟

خرم خان نے چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا، “پاکستان کا پرچم پہلی مرتبہ آئرن مین ورلڈ چیمپئن شپ میں لہرانا میرے لیے فخر کی بات ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ کوالیفائی کرنے کے لیے کئی مہینوں کی محنت اور تیاری درکار تھی۔

خرم خان نے بتایا کہ واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی پذیرائی ملی، اور انہوں نے آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کا عزم ظاہر کیا۔

Related Posts