عالیہ بھٹ کی تھرلر مووی جگرا نے آخرکار نیٹ فلکس پر بھی اپنا اسٹریمنگ ڈیبیو کر لیا ہے، جو سنیما گھروں میں خاطر خواہ توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔
وسن بالا کی ہدایت کاری میں جگرا ایک ایکشن تھرلر فلم ہے جس میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ویدانگ رائنا، منوج پاہوا اور وویک گومبر اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
دلچسپ کہانی اور قابل ستائش پرفارمنس کے باوجود حیران کن طور پر جگرا کو باکس آفس پر ایک کمزور ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم کی ریلیز خاصی خراب اوپننگ کے ساتھ ہوئی، جس سے عالیہ بھٹ کو بھی دھچکا لگا، کیونکہ جگرا نے ہائی وے (2014) کے بعد ان کی کسی بھی فلم کی سب سے کم اوپننگ ریکارڈ کی تھی۔ جگرا کے برعکس عالیہ کی رازی اور گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی اوپننگ شاندار انداز میں ہوئی تھی۔
اس ناقص کارکردگی کی وجہ سے فلم کی باکس آفس پر ناکامی کے حوالے سے خاصی بحث ہوئی، کچھ لوگوں نے اس کی وجہ ناکافی مارکیٹنگ یا فلم بینوں کی دلچسپی کی کمی کو قرار دیا۔