ایپل کی پہلا فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کی تیاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Apple all set to launch its first foldable iPhone

جدید ٹیکنالوجی اور جدت کے لیے مشہور ایپل جلد ہی فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی دنیا میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایپل 2025 کی دوسری ششماہی میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون “کتاب کے انداز” کا ڈیزائن پیش کرے گا، جو صارفین کو اسکرین کو کتاب کی طرح کھولنے اور بند کرنے کی سہولت دے

گا۔ پہلے یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ ایپل ایک فلپ اسٹائل فولڈ ایبل فون پیش کرے گا لیکن نئی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے ایک مختلف ڈیزائن کی طرف رخ کیا ہے۔

یہ فولڈ ایبل آئی فون 7.9 سے 8.3 انچ تک بڑی اسکرین کے ساتھ آئے گا کیونکہ کمپنی کا خیال ہے کہ صارفین بڑے اسکرین والے فولڈ ایبل ڈیوائسز کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس میں ایک لچکدار او ایل ای ڈی اسکرین شامل ہوگی، جو ہزاروں بار کھلنے اور بند ہونے کے باوجود خراب نہیں ہوگی۔

’کبھی میں کبھی تم‘ سے بالی ووڈ ہٹ تک: 2024 میں یوٹیوب پر پاکستان کی مقبول ترین ویڈیوز کی فہرست 

یہ نیا آئی فون ایک طاقتور پروسیسر اور جدید کیمرہ سسٹم کے ساتھ آئے گا، جو بہترین صارف تجربہ فراہم کرے گا۔ایپل کی فولڈ ایبل فون مارکیٹ میں شمولیت سے ان ڈیوائسز کی مانگ میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اگرچہ 2023 اور 2024 میں فولڈ ایبل فونز کی مقبولیت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی لیکن ایپل کا جدید نقطہ نظر اس سیکشن میں نئی جان ڈال سکتا ہے اور صارفین کو متوجہ کر سکتا ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ ایپل نئی ٹیکنالوجیز اپنانے میں وقت لیتا ہے تاکہ وہ مارکیٹ میں متعارف ہونے سے پہلے بہتر اور قابل اعتماد ہوں۔ فولڈ ایبل فونز کے کئی چیلنجز ہیں لیکن ایپل کی مہارت ان مسائل کو حل کرنے اور صنعت کے لیے نئے معیارات قائم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

Related Posts