آئندہ سال 102 الیکٹرک بسیں راولپنڈی کی سڑکوں پر چلنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

102 electric buses to hit Rawalpindi roads next year
راولپنڈی انتظامیہ نے شہر کے 84 کلومیٹر کے علاقے میں 102 الیکٹرک بسوں کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ منصوبہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تحت مکمل ہوگا، جس کی تکمیل کی حتمی تاریخ 30 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
اس منصوبے پر 7 ارب روپے سے زائد لاگت آنے کا تخمینہ ہے، جس میں پنجاب حکومت نے 4.7 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم 10 مختلف روٹس پر چلایا جائے گا، جس کا مقصد شہریوں کو ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ایک وسیع منصوبے کے تحت شہر کے مختلف راستوں پر مجموعی طور پر 200 الیکٹرک بسیں متعارف کرائی جائیں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی حکومت کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور پائیدار عوامی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے معاہدے پر اتفاق ہوا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی کے لیے ایک جدید ٹرانسپورٹ منصوبے کی منظوری دی۔
اس منصوبے کے تحت شہر اور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں 200 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ پرانے جی ٹی ایس بس ڈپو (چوہڑ چوک) کو 100 بسوں کے لیے تیار کیا جائے گا، جبکہ آدم جی روڈ ڈپو پر 40 الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے ساتھ ایک جدید ٹرمینل تعمیر کیا جائے گا۔
بس سروس کے روٹس کی تفصیلات:
روٹ 1: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریلوے اسٹیشن، جی ٹی روڈ، کوہ نور مل، اور ریس کورس سمیت اہم مقامات کا احاطہ کرے گا۔
روٹ 2: ریلوے اسٹیشن سے چکلالہ اسکیم تھری، صدر اور کچہری روڈ۔
روٹ 3: ٹی چوک سے کچہری چوک، ڈی ایچ اے فیز 5، بحریہ فیز 7، اور ایوب پارک ۔
روٹ 4: اڈیالہ جیل سے میٹرو اسٹیشن صدر، لال کرتی اور خواجہ کارپوریشن ۔

Related Posts