بھکاری مافیا نے یہ دن دکھا دیے، اماراتی ویزے کی پابندی پاکستان کے 30 شہروں تک پھیل گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاکستان آبزرور

بیورو آف امیگریشن نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) ایمپلائمنٹ ویزے کے لئے نئی شرط لاگو کردی۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن( پی اوای پی) کے نائب چئیرمین عدنان پراچہ کے مطابق یو اے ای ملازمت کے لیے جانے والوں کو اب ورک ویزا کے ساتھ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان پراچہ نے مزید کہا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کے گداگری اور دیگر معاملات میں ملوث ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ یو اے ای نے پہلے ہی پاکستان کے 24 شہروں پر وزٹ ویزا پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جو اب بڑھا کر 30 شہروں تک کردی گئی ہے۔

یو اے ای میں گزشتہ ایک سال سے ورک ویزا بھی نہیں مل پارہا ہے، ورک ویزا نہ ملنے سے گزشتہ سال ایک لاکھ سے زائد افراد یو اے ای نوکری کے لئے نہیں جاسکے۔

Related Posts