قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے ہیں لیکن اس بار ان کے کھیل یا کارکردگی کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک ناخوشگوار واقعے کی ویڈیو کی وجہ سےسوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائقین گراؤنڈ میں بابر اعظم کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ کچھ شائقین نے بابر اعظم کو آوازیں کسیں اور ان کے خلاف نازیبا جملے استعمال کیے۔ اس غیر مناسب رویے نے نہ صرف بابر کے مداحوں بلکہ کرکٹ کے شائقین کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بابر اعظم کے مداحوں نے اس رویے کی سخت مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے سدباب کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ کئی صارفین نے لکھا کہ ایک قومی ہیرو کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناقابل قبول ہے اور یہ معاشرتی اقدار کے خلاف ہے۔
انٹرنیٹ پر کیا چل رہا ہے! مشہور ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک
دوسری جانب کچھ صارفین نے ان واقعات کو موجودہ کرکٹ ماحول اور کھلاڑیوں پر دباؤ کے عکاس قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق، کھلاڑیوں کو عزت دینا ضروری ہے کیونکہ وہ قوم کی نمائندگی کرتے ہیں اور سخت محنت سے اپنا مقام حاصل کرتے ہیں۔
یہ واقعہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کرکٹ جیسے کھیل میں بھی کھیل کے آداب کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ کھیل کے میدان کو ایک مثبت اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ شائقین اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ احترام کا رویہ اپنائیں۔