کابل: افغان وزارت دفاع نے کہاہے کہ فوج کی ایک چیک پوسٹ پر کیے گئے حملے میں کم از کم سات فوجی مارے گئے۔
چیک پوسٹ پر کیے گئے اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں طالبان عسکریت پسند دندناتے پھرتے ہیں اورانہی پر شک کیا جا رہا ہے۔ افغان فوج نے حملے کے حوالے سے اپنا تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کی علی الصبح یہ حملہ بلخ صوبے کے ضلع دولت آباد کی چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ اس حملے میں دیگر چھ فوجی شدید زخمی بتائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں فوجی کارروائی کے دوران امریکی فوج کا اہلکار ہلاک