ایرانی ہیکر گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بڑا سائبر اٹیک کرتے ہوئے اعلی اسرائیلی حکام بینی گانٹز اور اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) میں ہائی کمان کے اور اب انسپیکشن اینڈ لرننگ ڈویژن کے چیف لیفٹیننٹ کرنل آدی سباگ کے ذاتی فون ہیک کر لیے ہیں۔
حنظلہ نامی ایرانی گروپ کے ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ان موبائل فونز سے ذاتی مواد بشمول ویڈیوز اور تصاویر کا ذخیرہ حاصل کیا۔ ہیکرز کے حاصل شدہ مواد ریلیز بھجی کردیا ہے۔
لیک ہونے والے مواد میں ایسی تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی شامل ہیں جن میں مبینہ طور پر لیفٹیننٹ کرنل سباگ کو سماجی ماحول میں دکھایا گیا ہے، جیسے کہ دوسرے IDF ارکان کے ساتھ اجتماعات میں رقص وغیرہ۔
جبکہ گانٹز کی تصاویر غیراخلاقی نوعیت کی ہیں، جو مبینہ طور پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے منسلک ایک سابق سیکرٹری کے ساتھ افیئر میں ملوث ہے۔
حنظلہ گروپ کا مزید دعویٰ ہے کہ اس معاملے میں نیتن یاہو سے متعلق حساس معلومات کا تبادلہ بھی شامل تھا۔ ابھی تک، اسرائیلی حکام نے ہیک کی صداقت کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی لیک کی مخصوص تفصیلات پر تبصرہ کیا ہے۔
تاہم یہ واقعہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سائبر تناؤ میں ایک نئی پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں نجی زندگیاں اور ممکنہ طور پر حساس معلومات اب ایک اعلیٰ معلوماتی جنگی مہم میں الجھی ہوئی ہیں۔