جنوبی افریقہ سے بھارت کی شکست پر انڈین بالر ورون چکرورتی سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Why is Indian Bowler Varun Chakaravarthy Trending on Social Media?

جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ایک روزہ میچ میں باآسانی شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف 124 رنز کا ہدف دیا جسے جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا کر پورا کیا اور سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا۔

یہ میچ جنوبی افریقہ کے شہر گیبرہا کے سینٹ جارج پارک میں ہوا جہاں گیند باز ورون چکرورتی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں لیکن ان کی شاندار باؤلنگ کے باوجود بھارت میچ نہ جیت سکا۔

جنوبی افریقہ کی اننگز میں ٹرِسٹن اسٹبس نے ناقابل شکست 47 رنز بنائے، جبکہ جیرالڈ کوٹزی نے 9 گیندوں پر 19 رنز کی مدد سے میچ کو اختتام تک پہنچایا۔

پاک آسٹریلیا پہلا ٹی ٹوئنٹی کب، کس ٹیم کا پکڑا بھاری؟

جنوبی افریقہ کی اوپننگ جوڑی راین ریکیلٹن اور ریزا ہینڈرکس نے جارحانہ آغاز کیا مگر بھارتی باؤلرز نے جلد وکٹیں حاصل کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ ورون چکرورتی نے مارکرم، جینسن، کلاسن اور ملر جیسے اہم بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور 17 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں بھارت کی اننگز میں ہاردک پانڈیا نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔ بھارت نے مجموعی طور پر 124/6 رنز بنائے جس میں اکشر پٹیل کے 27 اور ہاردک پانڈیا کے 39 رنز شامل تھے۔

Related Posts