سعودی عرب میں 11 فلپائنی باشندوں نے بہ یک وقت اسلام قبول کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اردو نیوز

سعودی عرب میں بیک وقت 11 فلپائنی شہریوں نے اسلام قبول کر لیا۔

سعودی عرب کے سبق نیوز کے حوالے سے اردو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی شہر الخبر کی مقامی فلاحی تنظیم کی کاوشوں سے ایک ساتھ فلپائنی کمیونٹی کے گیارہ افراد نے اسلام کی دعوت کو قبول کیا۔

نومسلم فلپائنیوں نے اسلام قبول کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں موجودی کا ہمیں سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ حق کو سمجھا اور اسے قبول کیا۔ انہوں نے فلاحی تنظیم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جس کے تعاون سے انہیں اسلام کا تعارف ہوا اور دین حق کو قبول کرنے کی راہ آسان ہوئی۔

واضح رہے سعودی عرب میں فلاحی تنظیم کی جانب سے غیر مسلموں کو اسلام کی تعلیمات سے آگاہی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، اس ضمن میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے داعی حضرات اپنے اپنے ملکوں کے ان لوگوں کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کراتے ہیں جو مملکت میں مقیم ہیں۔

فلاحی تنظیم کی جانب سے اسلام قبول کرنے والوں کو عمرہ بھی کرایا جاتا ہے۔

Related Posts