عمران خان اور مجھے ناانصافی کرکے سزا دی گئی، بشریٰ بی بی رو پڑیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بشریٰ بی بی
(فوٹو: دی ٹرتھ انٹرنیشنل)

اسلام آباد: سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں روپڑیں، سابق خاتونِ اوّل نے کہا کہ عمران خان اور مجھے ناانصافی کرکے سزا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی 6 اور سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دی گئی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں پیش ہوگئیں۔

عدالت میں سماعت کے دوران سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں گزشتہ 9ماہ سے انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے منصفوں کی ناانصافی کا شکار ہوں، عمران خان کو اور مجھے ناانصافی کرکے سزا دی گئی ہے۔

سابق خاتونِ اوّل نے کہا کہ ہمارے وکلاء سمیت تمام وکیل صرف وقت ضائع کرتے ہیں، اندر جو انسان بیٹھا ہے، کیا وہ انسان نہیں ہے؟ کسی جج کو نظر نہیں آتا؟ اب میں اس عدالت میں نہیں آؤں گی کیونکہ یہاں صرف ناانصافی ہوتی ہے۔

بشریٰ بی بی سماعت کے دوران جذباتی ہو کر رو پڑیں اور کہا کہ انصاف تو ہے ہی نہیں۔ میں انصاف کیلئے نہیں آئی، جب کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں۔ میرا کمبل اور دیگر سامان گاڑی میں موجود ہے۔

Related Posts