جسٹس یحیٰ آفریدی نے انکار کر دیا تو کیا ہوگا؟ آئین کیا کہتا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو 92 نیوز

چیف جسٹس کے عہدے کےلیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کی پہلی پسند ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ اگر جسٹس یحیٰ آفریدی نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا تو پھر دستور کی رو سے کیا آپشنز ہیں؟

اس حوالے کہا گیا ہے کہ جسٹس یحییٰ کے انکار کی صورت میں  جسٹس امین الدین خان آپشن ہوں گے۔ یہ دعویٰ معروف انویسٹی گیٹو صحافی انصار  عباسی نے دی نیوز میں اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے  کیا ہے۔ انصار عباسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسی سوال پر کہا کہ نئے چیف جسٹس کا فیصلہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ، صدر آصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملک  سیاسی اور معاشی استحکام کے معاملات پر ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم سیاسی استحکام کو یقینی بنائیں گی اور یہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج رات 12 بجے تک تین سینئر ججز کے نام دینے کے پابند ہیں جن میں سے نئے چیف جسٹس کا انتخاب کیا جائے گا۔

Related Posts