یحیٰ سنوار کا انداز فلسطینی بچوں میں مزاحمت کی علامت بن گیا، دیکھئے دلگداز تصاویر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تو ان کے آخری لمحات کی ویڈیو اور تصاویر نے انہیں مزاحمت کی علامت بنا دیا۔

گزشتہ دن اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو لمحوں میں پوری دنیا میں پھیل گئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقابلے میں زخمی ہونے کے بعد یحییٰ سنوار ایک مکان میں صوفے پر بیٹھے ہیں، ان کا ایک بازو زخمی ہے اور دوسرے میں ایک چھڑی تھام رکھی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے چہرے پر رومال بھی لپیٹا ہو ا ہے۔

ہاتھ میں چھڑی اور چہرے پر رومال، غزہ کے بچے بھی سنوار کا انداز اختیار کرنے لگے
فوٹو: سوشل میڈیا

اپنے آخری لمحات میں بھی انہوں نے مزاحمت کو ترجیح دی اور اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی کو ہی اسرائیلی ڈرون کی جانب اچھال دیا۔

 یحییٰ سنوار کا یہ انداز دنیا بھر اور خصوصاً غزہ میں مقبول ہوا اور اب غزہ کے بچے بھی یحییٰ سنوار کا یہ انداز اختیار کرنے لگے ہیں۔

ہاتھ میں چھڑی اور چہرے پر رومال، غزہ کے بچے بھی سنوار کا انداز اختیار کرنے لگے
فوٹو: سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کے بچے بھی کھیل کود میں ہاتھ میں چھڑی پکڑے اور چہرے پر رومال لپیٹے یحییٰ سنوار کا انداز اختیار کیے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ اپنے تباہ شدہ گھر میں یحییٰ سنوار کے انداز میں ہی صوفے پر بیٹھا ہے، اس نے ایک ہاتھ میں چھڑی پکڑ رکھی ہے اور اپنے چہرے پر بھی رومال لپیٹا ہوا ہے۔

Related Posts