وینا ملک کا پھر سے دلہن بننے کا فیصلہ، دوسری شادی کی تیاریاں شروع، ہونے والا شوہر کون؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Veena Malik to tie the knot again?

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جا رہی ہیں کیونکہ وہ اگلے ماہ دبئی کے ایک بزنس مین سے شادی کی تیاری کر رہی ہیں۔

48 سالہ وینا جو دو بچوں کی ماں ہیں، اس تقریب کا شدت سے انتظار کر رہی ہیں جس میں مشرق وسطیٰ اور پاکستانی روایات کا امتزاج متوقع ہے۔

اس شادی کی مخصوص تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک مختصر تقریب ہوگی جس میں صرف قریبی خاندان اور دوست شامل ہوں گے۔

وینا کی خوشی ان کی سوشل میڈیا پوسٹس میں واضح طور پر نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے مداحوں میں ان کے نئے تعلق کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

Veena Malik

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وینا ملک کی ذاتی زندگی خبروں کی زینت بنی ہو۔ماضی میں وینا کا نام کئی مشہور شخصیات کے ساتھ جوڑا گیا، جن میں بھارتی اداکار اشمیت پٹیل اور پاکستانی اداکار ببرک شامل ہیں۔

ان کی پہلی شادی دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان سے 2013 میں ہوئی تھی جو 2017 میں طلاق پر ختم ہو گئی۔ اس کے بعد ان کے دونوں بیٹوں کی تحویل کے حوالے سے ایک طویل قانونی جنگ ہوئی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بچوں کی تحویل وینا ملک کے پاس ہی رہی۔

Related Posts