بنگلہ دیش کی ٹیم اس وقت ٹیم انڈیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ آج ہم بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی ان بیویوں کے بارے میں بات کریں گے جو دیکھنے میں کافی خوبصورت ہیں اور بالی ووڈ کی اداکاراؤں کو پیچھے مات دیتی ہیں۔

انڈین میڈیا گروپ 18 نیوز کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کی اہلیہ دیکھنے میں کافی خوبصورت ہیں اور بالی ووڈ اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہیں۔ ان کی اہلیہ کا نام ششیر ہے۔ جو سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں۔

ششیر نے مینیسوٹا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے۔ ایک بار ایک تاجر نے انہیں اسٹیڈیم میں ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی لیکن شکیب موقع پر پہنچ گئے تھے۔ یہاں تک کہ انہوں نے اس تاجر کی پٹائی بھی کردی تھی۔

لیجنڈ کھلاڑی تمیم اقبال نے عائشہ صدیقی کو 16 سال کی عمر میں ہی پرپوز کردیا تھا۔ چند سال بعد ان کی شادی ہوگئی۔ عائشہ دیکھنے میں بہت خوبصورت اور گلیمرس ہیں۔

لٹن داس کی شادی 2021 میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ دیوسری بسواس سانچیتا سے شادی کی تھی۔ دیوسری بسواس سنچیتا دیکھنے میں بہت خوبصورت ہیں۔ ایک بار اس جوڑے کے گھر میں سلنڈر پھٹ گیا، تھا جس میں سانچیتا بال بال بچ گئی تھیں۔
شبیر رحمان کو بنگلہ دیش کیلئے کھیلے ہوئے 2 سال سے زیادہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے 2019 میں ارپا نامی لڑکی سے شادی کی تھی۔ جب شبیر نے ارپا سے شادی کی تو وہ کالج کی دوسرے سال کی طالبہ تھیں۔

مشرفی مرتضی کی محبت کی کہانی ان کے کالج کے زمانے میں شروع ہوئی تھی۔ انہوں نے 2006 میں سومونا سے شادی کی تھی۔ ان کی ملاقات سومونا سے کالج میں ہوئی تھی۔