ملک بھر میں بجلی سستی کب ہوگی؟ مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی سستی
(فوٹو: بلوم برگ)

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے آئی پی پیز سے مذاکرات پر پیشرفت جلد سامنے آنے کا امکان ہے، ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ حکومتوں نے آئی پی پیز سے بے سروپا معاہدے کیے جن کے باعث ہر پاکستانی شہری اس وقت مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے پر مجبور ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کی جانب سے مثبت پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ حکومت سرکاری آئی پی پیز کے ٹیرف ٹیکسز کم کرنے کیلئے تیار ہے۔ حکام نے 100 سے زائد پاور ہاؤسز کے ٹیرف کا جائزہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی ٹیرف میں کمی کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے چند آئی پی پیز کو مرحلہ وار بند کردیا جائے گا اور باقی تمام سے ٹیرف میں ریلیف حاصل ہوگا۔ بجلی کے بلز میں بے جا ٹیکس کم کرنے کیلئے ایف بی آر کی تجاویز پر بھی عملدرآمد کیے جانے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ صنعتی ادارے خاص طور پر سستی بجلی حاصل کرسکیں گے۔ حکومت نے بجلی کے نرخ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارتِ توانائی اور آئی پی پیز کے معاملات خوش اسلوبی سے حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔ مذاکرات کے بعد بجلی بلز میں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts