ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کا تفصیلی شیڈول آگیا، کس شہر میں کہاں اور کس دن سیشن ہوں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہم نیوز
بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر عبد الکریم نائیک کے دورہ پاکستان کا تفصیلی شیڈول سامنے آگیا ہے، جس کی روشنی میں ڈاکٹر نائیک کے پروگراموں میں بہ آسانی شرکت کی جا سکتی ہے۔
گزشتہ دن ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا کھاتوں کے ذریعے اپنے دورہ پاکستان کی تصدیق کی تھی، آج ان کی طرف سے دورہ پاکستان کا تفصیلی شیڈول شیئر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر نائیک کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہفتہ 5 اکتوبر کو ڈاکٹر نائیک اپنے بیٹے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ کراچی میں اردو زبان میں پبلک ٹاک کریں گے۔ یہ پروگرام پیس ٹی وی پر لائیو نشر ہوگا۔

ہفتہ 5 اکتوبر کی شام سات بجے باغ قائد (مزار قائد) میں ڈاکٹر ذاکر نائیک ‘ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے؟’ کے عنوان پر لیکچر دیں گے۔ جس کے بعد سوالات و جوابات کی نشست ہوگی۔
اتوار 6 اکتوبر کو بھی باغ قائد میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مختلف سیشنز ہوں گے۔ جن میں پبلک ٹاک اور سوالات و جوابات کی نشست بھی شامل ہے۔
ہفتہ 12 اکتوبر سے دورہ لاہور شروع ہوگا۔ ڈاکٹر نائیک اور ان کے بیٹے مینار پاکستان میں 12 اور 13 اکتوبر کو مختلف سیشنز کریں گے۔
اس کے بعد 19 اور 20 اکتوبر ہفتہ اور اتوار مختلف اوقات میں ڈاکٹر نائیک اور ان کے بیٹے اسلام انسانیت کی ضرورت، مسلم پروفیشنلز کی ذمے داریاں، اسلام اور مسیحیت میں مماثلت جیسے موضوعات پر جناح اسٹیڈیم اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں مختلف سیشن اور پبلک ٹاکس کریں گے۔
اس کے علاوہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد اور فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی ان کے خطبات جمعہ شیڈول ہیں۔

Related Posts