اسلام آباد: ملک بھر میں رواں سال کے دوسرے چاند گرہن کا جزوی مشاہدہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی چاند گرہن آج صبح شروع ہوا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ جزوی چاند گرہن کی ابتدا آج صبح 5 بجکر 41 منٹ پر شروع ہوا، یہ چاند گرہن مختصر وقت کے لیے ہوا۔عالمی معیار کے اوقات میں ملک بھر میں چاند کو جزوی گرہن 7بج کر 13 منٹ پر لگنا شروع ہوا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی معیار کے اوقات کے مطابق جزوی چاند گرہن 7 بج کر 44 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچا۔ماہرینِ موسمیات نے کہا کہ پاکستان میں جزوی چاند گرہن 8 بج کر 16 منٹ پر زور ختم ہونا شروع ہوگا جو 9 بجکر 47 منٹ کر مکمل اختتام پذیر ہوجائے گا۔
دوسری جانب ماہرینِ موسمیات نے کہا کہ سورج نکل آنے کے باعث پاکستان میں اس وقت چاند گرہن کا مشاہدہ ممکن نہیں لیکن یورپ ،ایشیاء کے زائد حصے ،افریقا ،شمالی اور جنوبی امریکا ،پیسفک اٹلانٹک، بحر ہند، ارکٹک اور انٹارکٹیکا میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔