کراچی :رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،21ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن، گاڑیوں کی تلاشی
کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن، گاڑیوں کی تلاشی

کراچی : پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاررروائی کرتے ہوئے21ملزمان کوگرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سہراب سٹی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حسین کو گرفتار کیا جواغوا کاری میں ملوث ہے۔

گڈاپ سٹی،مبینہ ٹان،گارڈن،بریگیڈ،ناظم آباد، سعید آباداور کھارادر کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 14ملزما ن نور عالم، محمد رضوان،نصیراحمد،محمد سلمان، آصف علی عرف چنگاری، سلمان خان عرف شونا خان، محمد شانی، محمد آصف عرف شاکر، محمدسفیان عرف سنی، شاہد عرف دادا، احمد عرف شاہ رخ، شاہ زیب، محمد ارسلان علی عرف ببلو اور ندیم کو گرفتارکیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی ،رینجرز اور پولیس سے مقابلے میں ٹارگٹ کلر عبداللہ محسود ہلاک ،2ساتھی گرفتار

ادھرگڈاپ،کالا کوٹ اور جیکسن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے6ملزمان رحیم خان،رحمان گل،جمیل،کاشف عرف ساگر، نور اسلام عرف کمانڈو اور طارق خان کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

گرفتارملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Posts