یہ وفاق پر حملہ ہے، خواجہ آصف کا علی امین گنڈا پور کے بیان پر سخت ردِ عمل

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
خواجہ آصف
(فوٹو: جی این این)

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وفاق پر حملہ ہے، کوئی صوبہ کسی ملک سے بلا واسطہ مذاکرات کا مجاز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کے دوران وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا یہ بیان کہ خیبر پختونخوا افغانستان سے براہِ راست مذاکرات کرے گا، زہرِ قاتل ہے۔ جنابِ اسپیکر نے ایوان کے تقدس اور حرمت کیلئے اقدام اٹھایا۔

اظہارِ خیال کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جو اراکین پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی میں آئے ہیں، ان کو نمائندگی کا حق دیا گیا ہے۔ مگر ہم سے یہ حق کئی برس تک چھینا گیا ہے۔شیر افضل مروت نے بہت تعمیری گفتگو کی، میرے ساتھ چند لمحات کی ملاقات پر ان کی پارٹی نے تنقید کی ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایوان میں کسی دوسرے سے ہاتھ بھی نہ ملانے کا ماحول پیدا کیا گیا، تلخی ہمارے اور پی پی پی کے مابین بھی رہی لیکن برداشت کی سطح اتی کم نہیں تھی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا افغانستان سے خود مذاکرات کرنے کا بیان وفاق پر حملے کے مترادف ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بیان زہرِ قاتل ہے، علی امین گنڈا پور کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ کوئی صوبہ کسی ملک سے براہِ راست مذاکرات نہیں کرسکتا۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے گزشتہ روز یہ کہا تھا کہ ہمیں افغانستان کے پاس وفد بھیجنے دیں، وہ ہمارے پڑوسی ہیں۔

Related Posts