فیصل واؤڈا توہینِ عدالت کیس، تمام ٹی وی چینلز کی معافی منظور

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
فیصل واؤڈا
(فوٹو: آن لائن، ریڈیو پاکستان)

ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واؤڈا کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں تمام ٹی وی چینلز کی معافی منظور کر لی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق تمام ٹی وی چینلز نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4رکنی سپریم کورٹ بینچ نے سینیٹر فیصل واؤڈا کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔

رپورٹ کے مطابق سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے 4 رکنی بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس عرفان سعادف، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس نعیم اختر شامل تھے۔ تمام ٹی وی چینلز نے سماعت کے دوران غیر مشروط معافی مانگی اور معافی نامہ چینلز پر نشر کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

سپریم کورٹ کو یہ یقین دہانی پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے کرائی گئی کہ ٹی وی چینلز میں خود احتسابی کے عمل کو بہتر بنایا جائے گا۔ وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس میں کی گئی باتیں توہین آمیز تھیں۔

وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ توہین آمیز باتوں کو دوبارہ نشر نہیں کیا جانا چاہئے تھا،  ٹی و ی چینلز روزانہ کے مکینزم کو یقینی بنائیں گے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے سماعت مکمل ہونے پر تمام چینلز کی معافی منظور کرلی اور توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے الیکٹرانک میڈیا چینلز کو جاری توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز بھی واپس لیے۔ سینیٹر فیصل واؤڈا کے علاوہ مصطفیٰ کمال کو بھی عدلیہ مخالف بیان پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ دونوں سیاسی رہنماؤں نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔

Related Posts