ہر سال ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرنے والے ستارے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونے کیلئے ایسے ایسے لباس پہنتے ہیں کہ مداحوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔
ماضی میں 1984 میں معرضِ وجود میں آنے والی ایوارڈز کی یہ تقریب اپنے بے باک لباس اور بعض اوقات غیر حقیقت پسندانہ ملبوسات سے بھی لبریز ہوجایا کرتی ہے۔ پہلے وی ایم اے کے سیٹ پر گلوکارہ میڈونا نے لائیک اے ورجن پر رقص کیا تھا۔
ماضی میں مختلف کیٹگریز کیلئے بے شمار ستاروں نے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ رواں برس ہونے والی ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کی تقریب میں پرفارمنس دینے والے ستاروں کے ساتھ ساتھ واک کرنے والے فنکاروں نے بھی جلوے بکھیرے، تصاویر حسب ذیل ہیں:























