بجلی بل پر 14روپے یونٹ رعایت پر مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کا اختلاف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: بجلی کے بل پر 14روپے فی یونٹ رعایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا اختلاف سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجلی کے بلز میں دی جانے والی سبسڈی عارضی ہے جس پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہوتا، لیکن اگر کوئی اعتراض ہے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔

پریس کانفرنس پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام کو 2 ماہ کیئے ریلیف دیا گیا ہے مگر سیاسی جماعتیں اس پر بھی سیاست کر رہی ہیں۔ سبسڈی کی فراہمی کیلئے ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ حکومت اخراجات کا انتظام خود کرے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے چند علاقوں میں سیلابی ریلوں سے نقصان ہوا ہے جس پر محکمہ صحت پنجاب کام کر رہا ہے۔ پنجاب کو اس وقت سیلابی حوالے سے ایمرجنسی صورتحال کا سامنا نہیں ہے۔ پنجاب میں ڈینگی بھی قابو میں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بجلی بلز پر ریلیف شارٹ ٹرم نہیں۔ میں بہت سن رہی ہوں کہ یہ شارٹ ٹرم ریلیف ہے، یہ شارت ٹم نہیں۔ حکومت اس کے بعد بہت بڑا سولر کا پروگرام لا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سولر کے پروگرام سے عوام کو ہمیشہ کیلئے زیادہ بلز سے نجات مل جائے گی۔ بجلی بلز پر ریلیف شارٹ ٹرم نہیں بلکہ 2 ماہ کا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کا نام لیے بغیر کہا کہ کسی نے شارٹ ٹرم کا لفظ استعمال کیا کہ یہ بے وقوفی ہے تو اس پر ہنسی آگئی۔

Related Posts