اسلام آباد، ڈی چوک پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا دھرنا ختم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوٹیلٹی اسٹورز
(فوٹو: جیو نیوز)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت سے متبادل ملازمت کا وعدہ حاصل کرنے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے ڈی چوک سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے متبادل ملازمت کے وعدے پر احتجاجی ملازمین نے کہا کہ آئندہ پیر تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔ وزیرتوانائی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کو بے روزگار نہیں چھوڑیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مصدق ملک نے کہا کہ ملازمین کو دیگر محکموں میں متبادل ملازمت دی جائے گی تاہم نجی ٹی وی پروگرام کے دوران پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہا کہ اگر نوکریوں پر پابندی لگی ہے تو حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کو ملازمت کیسے دے سکتی ہے؟

اس حوالے سے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے حوالے سے دو اجلاسوں میں موجود تھے جن میں ملازمین کی متبادل کھپت پر بات چیت ہوئی۔ فیصلہ ہوا کہ حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کا نقصان نہیں ہونے دے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے باعث غریب عوام کو ملنے والی سستے راشن کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

Related Posts