کراچی میں 12 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مجرم پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو نیوز18

کراچی کے علاقے صدر لکی اسٹار کی کچرا کنڈی سے تین روز قبل بارہ سالہ بچی کی بوری بند لاش ملی تھی، جس کے قتل میں کینٹ اسٹیشن بس ٹرمینل کا چوکیدار ملوث نکلا ہے۔

بچی کی شناخت گنگا ولد ہری چند کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ہندو باگڑی قوم سے تھا۔ ایس ایچ او فریئر عرفان میو نے بتایا کہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے اہل خانہ سے بات ہوئی ہے جن کا کہنا ہے کہ بچی گنگا رات 10 بجے گھر سے روٹی لینے کینٹ اسٹیشن کی طرف گئی تھی اور اس کے ساتھ اس کی دوست بھی موجود تھی۔

مقتول بچی گنگا نے دوست کو گھر روانہ کردیا اور کہا کہ وہ آجائے گی جس کے بعد بچی کی لاش صدر تھانے کی حدود سے ملی۔ لاش کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی کی تصدیق ہوئی اور پولیس نے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دیگر دو چوکیداروں کے ساتھ مل کر بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے پہچانے جانے کے ڈر سے بچی کو قتل کیا، گرفتار مجرم کے دو شریک جرم ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔

Related Posts