سندھ اور کراچی میں شدید بارشیں، بچے اسکول جائیں یا نہ جائیں، اہم فیصلہ آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

سندھ اور بالخصوص کراچی شہر میں طوفانی بارشوں کے دوران تعلیمی اداروں کی چھٹی ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے افواہوں کی بھرمار ہے، ایسے میں اب صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

سندھ حکومت نے بالآخر صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے دوران طلبہ اور اساتذہ کی تکالیف کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دے دیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ بارشوں سے پیدا صورتحال میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو ہو گا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ڈپٹی کمشنرز تعلیمی اداروں میں تعطیل سے متعلق خود فیصلہ کر سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنرز محکمہ تعلیم سے مشاورت کے بعد ضلع میں چھٹی کرانے کا مجاز ہو گا۔

فیصلہ سندھ بھر میں بارشوں سے پیدا صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Related Posts