جرائم کی کہانی پر مشتمل معروف انڈین ڈراما جرم کی ایک اور ہولناک واردات کا سبب بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

جرائم کی کہانی پر مشتمل بھارت کا ایک معروف ڈراما جرم کی ایک اور ہولناک واردات کا سبب بن گیا، ڈرامے سے متاثر سگی ماں نے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کیلئے اپنی 3 سالہ بیٹی کو جان سے مار ڈالا۔

یہ اندوہناک واقعہ بھارتی ریاست بہار کے علاقے مظفر پور میں پیش آیا ہے، جہاں ایک سوٹ کیس میں 3 سالہ بچی کی لاش ملی ہے جس کی تحقیقات کے دوران ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوٹ کیس سے ملنے والی بچی کی لاش کی شناخت 3 سالہ مٹھی کے نام سے ہوئی جس کے قتل کے تانے بانے کسی اور سے نہیں بلکہ اس کی سگی ماں سے جا ملتے ہیں۔

بچی کی شناخت کے بعد اس کے گھر کی تلاشی لی گئی تو فرانزک ٹیم کو فرش پر، سِنک میں اور چھت پر خون کے نشانات ملے جب کہ بچی کی ماں کاجل لاپتا تھی۔

پولیس کو پتا چلا کہ کاجل نے واقعے کے روز اپنے شوہر منوج کو فون کیا تھا اور بتایا تھا کہ اپنی خالہ کے گھر جارہی ہے۔

منوج نے اپنی بیوی کاجل پر شک ظاہر کرتے ہوئے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ پولیس نے کاجل کے فون کی لوکیشن کا پتا لگایا۔ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے گھر پر تھی۔

پوچھ گچھ کے دوران کاجل نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2 سال سے غیر ازدواجی تعلقات میں ہے اور بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے۔ پولیس کے بقول دونوں نے ایک ساتھ فرار ہونے کا پروگرام بنایا لیکن لڑکے نے بیٹی کو لے جانے سے انکار کردیا۔

قاتل ماں کاجل نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے شوہر سے ہر حال میں جان چھڑانا چاہتی تھی اور بوائے فرینڈ بیٹی کو ساتھ لے جانے کو تیار نہیں تھا۔ اس لیے ڈراما سیریل “کرائم پیٹرول” دیکھ کر بچی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

سفاک ماں نے اپنی 3 سالہ بیٹی کا گلا کاٹنے کے بعد لاش سوٹ کیس میں ڈال کر جھاڑیوں میں پھینک دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ثابت ہوا کہ بوائے فرینڈ نے اُسے بیٹی کو قتل کرنے کا نہیں کہا تھا۔ ماں نے یہ قدم انفرادی طور پر اُٹھایا۔ اس لیے بوائے فرینڈ کو حراست میں نہیں لیا۔

Related Posts