کراچی میں کالی گھٹائیں، موسم خوشگوار، بادل برسنے کو تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Met Office forecast heavy rainfall in Karachi today

کراچی: محکمہ موسمیات نے جاری موسمی نظام کے زیر اثر شہر قائد میں آج موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

شہر میں صبح سویرے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی تیز بارش ہوئی، جس سے موسم کافی خوشگوار ہوگیا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت صرف 29 ڈگری ہے۔

شدید ہوا کا کم دباؤ اس وقت نگر پارکر کے جنوب مشرق میں موجود ہے اور آج شام تک سندھ میں داخل ہو جائے گا۔

شہر کے قریب اس وقت بادلوں کی تشکیل کا عمل شروع ہو چکا ہے اور آنے والے گھنٹوں میں ان کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

اس کے زیر اثر شہر میں 12 بجے کے بعد مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، جو وقفے وقفے سے شام تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران کہیں درمیانی سے تیز تو کہیں موسلادھار بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔

شہر میں شمال مغربی ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

کراچی میں منگل کو صبح سویرے بارش ہوئی۔صدر، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی، ایم اے جناح روڈ، گرو مندر، سولجر بازار، لیاقت آباد، ناظم آباد، سائیٹ ایریا، گلشن اقبال، جیل چورنگی، صفورا چورنگی اور دیگر حصوں سے بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے محکمہ موسمیات نے پیر کی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے تفصیلی اعدادوشمار جاری کیے تھے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں ریکارڈ کی گئی جہاں گزشتہ روز 52 ملی میٹر بارش ہوئی۔

گلشن حدید 42 ملی میٹر بارش کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ دیگر علاقوں میں مختلف مقدار میں بارش ہوئی، نارتھ کراچی میں 29.8 ملی میٹر، ناظم آباد میں 26 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 25.4 ملی میٹر، کیماڑی اور شاہراہ فیصل میں 16 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ میں 15.6 ملی میٹر، کورنگی میں 14.6 ملی میٹر، صدر میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اولڈ ایئرپورٹ پر 12.6 ملی میٹر، گلشن معمار میں 12.4 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 11.2 ملی میٹر، بن قاسم اور ڈی ایچ اے میں 11 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 7 ملی میٹر اور ماڑی پور میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام بلدیاتی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں بروقت کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts