جیل سے نکل گئی تو برداشت کرلو گے! نتاشا کے دوستوں کا ملزمہ کی جلد رہائی کادعویٰ، کیا ڈیل فائنل ہوگئی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Natasha's friends defend her after deadly Karsaz accident

کراچی میں کارساز روڈ پر ہونے والے حالیہ حادثے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری، دوسری جانب گل احمد فیبرکس کے مبینہ ملازمین اور نتاشا دانش کے دوست بھی دفاع میں آگئے ہیں۔

19 اگست کو پیش آنے والے اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔کچھ افراد نے نتاشا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ “وہ ڈپریشن اور مایوسی کا شکار تھی، یہ حادثہ جان بوجھ کر نہیں ہوا تھا”۔

Natasha Danish

نتاشا کے دوستوں کا کہنا ہے کہ “نتاشا مجرم نہیں ہے، یہ ایک حادثہ تھا، ہم سب سے غلطیاں ہوتی ہیں۔ وہ ڈرائیونگ کے دوران پریشان تھی کیونکہ وہ ڈپریشن، مایوسی اور دیگر مسائل سے نمٹ رہی تھی، وہ نشے میں نہیں تھی پولیس نے اس کی تصدیق کی۔

نتاشا دانش کے خیر خواہوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ حادثات میں مر جاتے ہیں، اس لئے بہتر ہے کہ اس کے خاندان کی کچھ رقم سے مدد کی جائے۔

Natasha Danish

ملزمہ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ نتاشا بہت جلد جیل سے باہر ہوگی، انہوں نے سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ کیا نتاشا کی رہائی برداشت کرلو گے؟

گل احمد فیبرکس اسلام آباد کی ایک خاتون نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ٹائم لائن پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو ٹرول کیا گیا۔

بہت سے لوگوں نے مبینہ ملزم کے لیے کیے جانے والے دفاع پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی شدت اور جانی نقصان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Natasha Danish

یاد رہے کہ ملزمہ کے وکیل عامر منصور نے بتایا تھا کہ نتاشا نفسیاتی مریض ہے اور پانچ سال سے ان کا علاج جاری ہے تاہم جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ماہر نفسیات نے انہیں ذہنی طور پر تندرست قرار دیا تھا۔

بعد ازاں سٹی کورٹ نے نتاشا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اس حوالے سے آمنہ عارف کے چچا امتیاز عارف نے انصاف اور ملزمہ کو سزا دلانے کے لیے جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔

واقعہ کے حوالے سے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ملزمہ نتاشا، ان کا وکیل اور ڈاکٹر چنی لال واضح دکھائی دے رہے ہیں۔

Natasha Danish

ویڈیو کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ نتاشا کے وکیل ڈاکٹر چنی لال سے سازباز کررہے ہیں جس کی وجہ سے ابتداء میں ملزمہ کو ذہنی مریضہ قرار دیا گیا تھا تاہم صدر پاکستان کی صاحبزادی بختاور کی مداخلت کے بعد ڈاکٹر چنی لال نے ملزمہ کو تندرست قرار دیا تھا۔

Related Posts