قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سابق کپتان قومی ٹیم شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں۔
شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر ٹیم مینجمنٹ، کھلاڑیوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد دی۔ قومی کرکٹر کے مداحوں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شاہین آفریدی تک نیک خواہشات کے پیغامات پہنچائے۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اس وقت بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں جس کا آج تیسرا روز ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے 448رنز کے جواب میں بنگلہ دیش نے دوسرے سیشن کے اختتام تک 495 رنز بنالیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد شاہین شاہ آفریدی کل رات کو کراچی کیلئے روانہ ہوں گے۔ شاہین آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوجائیں گے، جبکہ دوسرے ٹیسٹ کا آگاز 30 اگست سے ہوگا۔