رحیم یار خان: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں پولیس کے جوانوں کی تکلیف کو اپنی پریشانی سمجھتی ہوں۔ اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صادق آباد کے کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر جان لیوا حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کیلئے رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے زخمی نوجوانوں کی عیادت بھی کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زخمی نوجوانوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد زخمی ہونے والے نوجوانوں کو شاباشی دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم پولیس پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
زخمیوں کی عیادت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں پولیس کے جوانوں کی تکلیف کو اپنی پریشانی سمجھتی ہوں۔ انہوں نے شیخ شید ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے سے بھی بات چیت اور زخمیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صادق آباد کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے حملہ کرکے 12اہلکاروں کو شہید اور 10 کو زخمی کردیا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ شہیدوں سمیت پولیس اہلکار ڈیڑھ گھنٹے تک تھانے سے مدد مانگتے رہے لیکن مدد کیلئے کوئی نہ پہنچا۔