پاکستان کی کتنی کمپنیوں نے دبئی میں رجسٹریشن کروائی؟ وجوہات کیا ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی میں رجسٹریشن
(فوٹو: آن لائن)

بڑھتے ہوئے معاشی عدم استحکام کے باعث پاکستان کی 3 ہزار 900 سے زائد کمپنیوں نے دبئی میں رجسٹریشن کروالی۔ بھارت کی کمپنیوں کی بھی دبئی میں رجسٹریشن بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے والی بھارتی کمپنیاں بڑھ رہی ہیں۔ دبئی چیمبرز آف کامرس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں پاکستانی کمپنیوں کی رجسٹریشن 1.2فیصد تک کم ہوئی ہے۔

رواں سال کے پہلے 6ماہ میں پاکستان کی 3 ہزار 968 نئی کمپنیاں دبئی میں رجسٹرڈ ہوئیں۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں پاکستان کی 4 ہزار 18 کمپنیاں دبئی میں رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔ تجزیہ کاروں نے کمپنیوں کی رجسٹریشن کی وجہ معاشی دباؤ قرار دے دی۔

معاشی دباؤ دونوں ممالک کی کمپنیوں کو کاروباری ہجرت پر مجبور کر رہا ہے۔ دبئی میں کرپٹو کرنسی کاروبار کے وسیع اور آسان تر مواقع موجود ہیں اور جیولری کا کاروبار بھی ترقی کر رہا ہے۔ متعدد بھارتی شہری بھی دبئی پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان کے کاروباری افراد کرنسی کے اتار چڑھاؤ، توانائی بحران اور غیر ملکی ویزوں کے حصول میں چیلنجز کے باعث معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اس لیے دبئی میں انہیں اپنا مستقبل دکھائی دے رہا ہے جہاں عالمی اعتماد بھی بہتر ہے۔

یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا باعث ہے۔ دبئی میں مزید پاکستانی کمپنیوں کی موجودگی سے دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔

Related Posts