دکاندار سے بحث نہ کریں ، کراچی میں کوئی بھی سبزی مہنگی ملے تو کمشنر کراچی کو اس واٹس ایپ نمبر پر شکایت کریں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

vegetables in karachi

کراچی: شہر قائد میں سبزیوں کے نئے نرخ جاری کردیئے گئے، کمشنر کراچی نے عوام کو مہنگی سبزیوں کی شکایت کیلئے واٹس ایپ نمبر دیدیا، کسی بھی شکایات کی صورت میں فوری جواب دینے کی یقین دہانی بھی کروادی۔

کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ برائے 23 اگست 2024 کے مطابق درجہ اول کا آلو 81 روپے کلو، پیاز درجہ اول 127 روپے کلو، پھول گوبھی درجہ اول 81 روپے کلو، لوکی 58 روپے کلو، توری 46 روپے کلو ہے۔

بیگن گول اور لمبا دونوں 69 روپے کلو، بھنڈی درجہ اول 104 روپے کلو، کریلادرجہ اول 104 روپے کلو، مٹر 311 روپے کلو، ٹماٹر درجہ اول 115 روپے کلو، کھیرا درجہ اول 81 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کی ریٹس کے مطابق اروی 161 روپے کلو، حلوہ کدو46 روپے کلو، گوار پھلی 207 روپے کلو، گاجر 92 روپے کلو، مکئی 81 روپے کلو، لہسن درجہ اول 380 روپے کلو، درجہ درجہ اول598 روپے کلو، شملہ مرچ درجہ اول 81 روپے کلو ہوگی۔

کمشنر کراچی کی جانب سے مختلف سبزیوں کے مختلف نرخ مقرر کئے گئے ہیں، خبر میں درجہ اول کے نرخ ہے، مختلف درجات کی سبزیوں کے نرخ بھی مختلف ہیں، سبزیوں کے ریٹس کی مکمل لسٹ موجود ہے۔اس حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں کمشنر کراچی کے کمپلین نمبر 03160111712پر اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔

Related Posts