شادی کی سالگرہ، اہلیہ نے وسیم اکرم کی انوکھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shaniera Photoshops Hilarious Bald Pic Of Wasim Akram

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا نے اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ سوشل میڈیا پر کافی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ منائی۔

شنیرا نے پیر 19 اگست کو اپنے شوہر کو مبارکباد دینے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا رخ کیا اور گنجے سر اور گھنی داڑھی کے ساتھ وسیم اکرم کی تصویر کشی کی۔ شنیرا نے ایک مزاحیہ کیپشن لکھا”11 سال بعد آپ اتنے ہی اچھے لگ رہے ہیں جس دن میں آپ سے ملی”۔

وسیم اکرم کی دوسری اہلیہ شنیرا آسٹریلیا میں پیدا ہوئیں لیکن پاکستان میں بطور سماجی کارکن کام کرتی ہیں، وسیم اکرم کی پہلی بیوی ہما کا 2009 میں انتقال ہو گیا تھا۔

مزاح کے علاوہ شنیرا نے اپنے شوہر کے لیے کچھ دل کو چھو لینے والے الفاظ لکھے۔ شنیرا نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو ، آپ جو کچھ بھی ہیں اور جو کچھ آپ نے میری زندگی کو دیا اس کے لیے آپ کا شکریہ، آپ میری دنیا ہیں اور آپ  11 سال بعد اتنے ہی اچھے لگ رہے ہیں جس دن میں آپ سے ملی، آپ ذرا بھی نہیں بدلے۔

وسیم اکرم نے لکھا کہ میری محبت کو سالگرہ مبارک ہو۔ آپ کے ساتھ میں اپنی زندگی میں ایک بہتر انسان بن گیا ہوں۔ آپ وہ تحفہ ہیں جو نہ صرف مجھے بلکہ آپ کے آس پاس کے ہر فرد کو ملتا رہتا ہے۔

آپ جہاں بھی جاتی ہیں چمکتی ہیں لہٰذا میں آپ کا اور اللہ تعالی کی شکر گزار ہوں کہ آپ کو میری زندگی میں میری بیوی، ساتھی اور بہترین دوست کے طور پر رکھا گیا ہے۔ میں آپ سے ہر روز زیادہ پیار کرتا ہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کیسی بھی نظر آتی ہیں ۔

وسیم اور شنیرا کی ملاقات 2011 میں میلبورن میں ہوئی، دونوں نے 2013 میں شادی کی تھی۔

Related Posts