رحیم یار خان: ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کرکے 11 اہلکاروں کو شہید کردیا۔
ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا۔رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوں کے حملے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔
گھوٹکی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ 4 لاپتہ ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوں نے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ کردیا۔ ڈاکوؤں کے شدید حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔