پاکستان کے 5 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
5-year-old Pakistani martial artist Sufiyan Mehsood breaks India’s world record

پاکستان کے پانچ سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نئے ریکارڈ میں اپنا نام درج کروادیا۔

اس کامیابی کے ساتھ سفیان محسود جن کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پاکستان کے کم عمر ترین ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بھی بن گئے ہیں۔

نوجوان مارشل آرٹسٹ نے ہندوستان کے ایم وی ارجن پریان کا قائم کردہ “کسی شخص کے گرد چڑھنے کا تیز ترین وقت” کا 9.78 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا، جس نے 7.87 سیکنڈ کا نیا وقت حاصل کیا۔

یہ تحریک کوآلا چیلنج کے نام سے مشہور ہے۔ معاون ساتھی درخت کے طور پر کام کرتا ہے ۔اس سے پہلے کسی شخص کے گرد چڑھنے کا تیز ترین وقت 9.78 سیکنڈ تھا ۔

سفیان محسود نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ یہ ایک چیلنجنگ ریکارڈ تھا، جو کورونا دور میں کافی مقبول ہوا۔ وہ عرفان محسود کے بیٹے ہیں جو پاکستان سے 100 گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے شخص تھے اور اپنی کامیابی کو انہوں نے آغاز قرار دیا۔

Related Posts