بحرین کے شہزادے سے لے کر سلمان خان تک سے محبت، اداکارہ کی تصویری کہانی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیکلین فرنانڈس
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ فلم کک میں سلمان خان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی جیکلین فرنانڈس کا شمار انڈسٹری کی صفِ اوّل کی ہیروئنز میں کیاجاتا ہے۔

جیکلین فرنانڈس نے رواں ماہ 11اگست کو ہی اپنی 39ویں سالگرہ منائی تھی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحرین کے شہزادے سے لے کر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان تک سے افیئرز اور رشتے میں رہنے والی جیکلین فرنانڈس کا نام جیل کے میگا ٹھگ سے بھی منسلک رہا۔

Jacqueline Fernandez opens up about getting married, having babies - Life &  Style - Business Recorder
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم الاؤ سے کرنے والی جیکلین فرنانڈس نے امیتابھ بچن، رتیش دیش مکھ اور اکشے کمار سمیت چوٹی کے بالی ووڈ فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے علاوہ جیکلین فرنانڈس کی محنت بھی بہت سراہی گئی۔

Jacqueline Fernandez is Personal Favorite to this Actor Starring as Lead in  Race 3! - Celebo
(فوٹو: سیلیبو)

مثال کے طور پر کک 2 میں جیکلین فرنانڈس نے جس قسم کا رقص کیا، عموماً بالی ووڈ ہیروئنز ایسے رقص سے کتراتی ہیں، انہیں کچھ فلموں میں ایکشن کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا جس سے یہ اداکارہ کترینہ کیف کے مقابلے پر آ کر کھڑی ہوجاتی ہے جس نے دھوم میں اداکاری کی۔

jacqueline fernandez: Delhi Police grill Jacqueline Fernandez, ask actress  '100 questions' about relationship with conman Sukesh Chandrashekhar - The  Economic Times
(فوٹو: دی اکنامک ٹائمز)

مرڈر 2، ریس 2، ہاؤس فل 2، ریس 3 اور جڑواں 2 میں بھی جیکلین فرنانڈس نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اسی دوران جیکلین فرنانڈس کا تعلق سلمان خان سے جڑ گیا۔ 2014 میں سلمان خان کی فلم کک آنے کے بعد سلمان خان سے افیئر کے چرچے ہونے لگے۔

6 times Jacqueline Fernandez exemplified the model off-duty look | Vogue  India | Vogue Closet
(فوٹو: ووگ انڈیا)

اس حوالے سے خود جیکلین فرنانڈس کا کہنا ہے کہ سلمان خان میرے صرف اچھے دوست ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ایک ٹھگ سکیش چندر سیکھر بھی جیکلین فرنانڈس کے ساتھ سرخیوں کا حصہ بنا جو ان کو جیل سے خط لکھتا رہاہے جس کی پولیس کو رپورٹ کی گئی۔

Jacqueline Fernandez Stuns Fans with Breathtaking Snaps! - TheDailyGuardian
(فوٹو: دی ڈیلی گارڈین)

ماضی میں جیکلین فرنانڈس کے تعلقات بحرین کے شہزادہ حسن بن راشد علی خلیفہ کے ساتھ رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 90 ہزار کروڑ کا مالک جیکلین فرنانڈس سے عشق میں دل ہار گیا تاہم 10سال تک یہ رشتہ جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا تھا کیونکہ ان کی زندگی میں ساجد خان نے انٹری لے لی تھی۔

100+] Jacqueline Fernandez Pictures | Wallpapers.com
(فوٹو: وال پیپرز ڈاٹ کام)

ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جیکلین فرنانڈس اور ساجد خان کے مابین قربتیں بڑھنے کی افواہیں پھیل گئی تھیں اور پھر دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔ کچھ بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے یہ بھیہ کہا کہ بحرین کے شہزادے سے علیحدگی کی وجہ ساجد خان سے قربت تھی۔

Related Posts