پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 256رنز بنا لیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: پرو پاکستانی)

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 4وکٹس کے نقصان پر 256 رنز بنالیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آج اپنی اننگز کا آغاز 4 وکٹس کے نقصان پر 158 رنز کے ساتھ کیا ، جس کے بعد بنگلہ دیشی بولرز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ گزشتہ روز انتہائی کم رنز کے عوض 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے والے بے بس نظر آئے۔

سعود شکیل نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ کے تیز ترین 1000رنز کا قومی ریکارڈ برابر کرلیا تھا۔ آج انہوں نے اپنی خوبصورت اننگز جاری رکھتے ہوئے 169 گیندوں پر 86رنز بنا لیے۔ محمد رضوان نے بھی سعود شکیل کا بہت اچھا ساتھ دیتے ہوئے 89رنز کی اننگز کھیلی ہے۔

قومی ٹیم کے دونوں کھلاڑی کریز پر موجود ہیں اور ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن کا اختتام ہوگیا۔ اس سے قبل عبداللہ شفیق نے 2، صائم ایوب نے 56رنز بنائے۔ کپتان شان مسعود صرف 6 رنز بنا کر لٹن داس کو کیچ تھما بیٹھے جبکہ بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اب تک شریف الاسلام اور حسن محمود کامیاب ترین بولرز ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے پاکستان کے 2،2 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بڑے اسکور کی توقع کی جارہی ہے۔

 

Related Posts