بہاولپور میں دو ٹریلرز کے تصادم سے آگ بھڑک اٹھی، 3افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو ٹریلرز کے تصادم
(فوٹو: اسکرین گریب)

صوبہ پنجاب کے بہاولپور ڈویژن میں دو ٹریلرز کے تصادم سے آگ بھڑک اٹھی، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ٹول پلازہ پر کھڑے ٹریلر سے پیچھے سے آنے والا ایک اور ٹریلر ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد ٹریلر میں آگ لگ گئی۔ واقعے کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو کارروائی شروع کردی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ٹریلرز حاصل پور سے بہاولپور شہر آرہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ٹریلرز کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ واقعے کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔بہاولپور پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سکھر ملتان موٹر وے پر سندھ کے شہر گھوٹکی کے قریب مسافر بس اور ٹریلر کا تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

آج سے 2 روز قبل سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق ملتان موٹر وے پر گھوٹکی کے علاقے ڈرنگ ملوک والی کے نزدیک مسافر بس ٹریلر سے جاٹکرائی۔ خوفناک تصادم کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Related Posts